آندھی و طوفان کے وقت کی دعا

ام المؤمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں كہ جب تیز ہوائیں چلتیں تو *حضور نبی اکرمﷺ* یہ دعا پڑھتے:

*اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا فِيهَا وَخَيْرَ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا وَشَرِّ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ*

ترجمہ: اے اللہ پاک! میں تجھ سے سوال كرتا ہوں اس كی بھلائی کا اور اس بھلاٸی کا جو اس میں ہے اور اس بھلاٸی جس کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے اور میں تیری پناہ طلب کرتا ہوں اس کی برائی سے اور اس چیز کی برائی سے جو اس میں ہے اور اس شر سے جس کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے۔
(صحيح مسلم،حدیث:899)

*التجا:* ممکنہ طوفان سے بچاؤ کے لیے ظاہری احتیاطی تدابیر اپنانے کے ساتھ یہ دعا، اپنے گناہوں سے توبہ و استغفار اور صدقہ و خیرات کا اہتمام کریں!!

*اللہ کریم ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔امین بجاہ النبی الامینﷺ*

Posted Status in Islam
Login In or  Register