This is reply of another postگرمی میں زیادہ پسینہ آنے سے جسم کی نمکیات اور توانائی جلد ختم ہو جاتی ہے، لہذا صاف پانی اور نمکول کا زیادہ استعمال کریں۔
بچے، خواتین اور بزرگ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، اگر نکلیں تو دھوپ میں نکلتے وقت سر ڈھانپ کر رکھیں، شیڈ والی ٹوپی یا چھتری کا استعمال کریں۔
اپے ساتھ پانی کی بوتل رکھیں اور بار بار منہ دھوتے رہیں۔
گرمی کے باعث جراثیم کی افزائش بڑھ جاتی ہے لہذا پانی ابال کر پیئں۔
کھانے پینے میں احتیاط کریں، گلے شڑے پل، زیادہ ٹھنڈی اور کھٹی چیزوں سے پرہیز کریں۔
گرمی سے بے ہوش یا نڈھال مریض کو اسپتال لے لجاےنے سے پہلے کسی سائے دار جگہ سیدھا لیٹا دیں۔
مریض کے جسم میں خون کا دورانیہ رواں رکھنے کے لیئے اس کے پائوں کے نیچے کوئی اونچی چیز رکھیں۔
اسے پانی یا کوئی مشروب پلایا جائے اور جسم پر ٹھنڈا پانی ڈالا جائے۔
اگر ہو سکے تو اس کے بازو کلائیوں اور گھٹنوں پر برف کے ٹکڑے رکھ دیں۔
اس کے بعد اسے کسی قریبی اسپتال لے جایا جائے۔
یاد رکھیئے، گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہو جانا انسان کی جاب بھی لے سکتا ہے۔ اس لیئے احتیاطی تدابیر سے واقفیت لازمی ہے۔
Replied Video in Food & Health