کراچی: پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے صدرمقام کراچی میں بحریہ ٹاؤن اور ابوظہبی گروپ کی جانب سے دنیا کی بلند ترین عمارت تعمیر کرنے کی خبر جھوٹی نکلی، ابوظہبی گروپ نے خبر کی تردید کردی۔
ابوظہبی گروپ کا کہنا ہےکہ پاکستان اور پاکستان سے باہر خبریں شائع ہوئی ہیں کہ کراچی میں ایک بہت بڑے رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ پر 45 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ زیر غور ہے۔ ابوظہبی گوپ کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ اس طرح کی بڑی سرمایہ کاری نہ تو زیر غور ہے اور نہ ہی اس پر اتفاق کیا گیا ہے۔
Posted Image in Business