تیر ، تلوار و جنگی سامان مسلمانوں کی ایجاد؟

کل شام نیو کوئٹہ آغا ہوٹل پر میرے لبڑل دوست نے مجھے میری کم علمی اور جہالت پر خُوب لتاڑا ۔ غلطی میری ہی تھی ۔

میں نے دعوٰی کر دیا کہ تیر ، تلوار و دیگر اعلٰی قدیم جنگی ساز و سامان مسلمانوں کی ایجاد تھی۔

وہ بے طرح ہنسنے لگا ۔ پھر اُس نے مستند حوالہ جات کے ساتھ قیصر و کسرٰی کی منظم فوجوں سے کہانی شروع کی اور اُن کے جنگی آلاتِ حرب و ضرب کی برتری ثابت کر دی ۔ پھر آخری جُملہ پھینکا کہ آپ کے عرب بزرگوں کی تو تلواریں بھی دیکھنے میں ننھے مُنے چُھرے لگتے تھے ۔ وہ بھی بے نیام ۔ نیام کے نام پر وہ اُن پر بوسیدہ کپڑے لپیٹ رکھتے تھے ۔

میں نے ہار مانتے ہوئے معصومیت سے ننھا مُنا سا سوال پیارے دوست کے سامنے رکھ دیا !!! کہ

"" اِتنے جان لیوا جنگی اسلحے سے لیس قوموں کے مقابل اسلام تلوار کے زور پر کیسے پھیل گیا ؟؟؟ ""

لبڑل جانی کو فوراً یاد آیا کہ گھر سے اُسے دہی لینے بھیجا گیا تھا اور اُس کی ماما پریشان ہو رہی ہوں گی کہ بے بی کہاں رہ گیا !!!

۔۔۔۔۔۔۔۔

عابی مکھنوی

* نشرِ مکرر

Posted Status in Faith/Religion
Login InOR Register