ذرا مسکرائیے - Smile Please!!!

ذرا مسکرائیے !!!

ایک کنجوس آدمی نے اپنی نئی کار دفتر کے باہر روکی - ابھی اس نے کار کا دروازہ کھولا ہی تھا کہ ایک ٹرک نے ایسی زور کی ٹکر ماری کہ کار کا دروازہ دور جا گرا --- پولیس انسپٹکر پہنچا تو وہ شخص چیخ‌ چیخ کر کہنے لگا -- اتنی قیمتی کار کا یہ حشر ۔ میں نے کل ہی یہ کار خریدی تھی اتنے روپے ضائع ہو گئے - کتنی ہی مرمت ہو جائے مگر یہ پہلے جیسی نہیں‌ہو سکتی


انسپکٹر نے کہا - میں نے آب جیسا آدمی پہلے نہیں دیکھا آپ کو کار کے نقضان کی فکر ہے یہ احساس نہیں کہ آپ کا پورا ہاتھ کلائی سے غائب ہے ---

اس آدمی نے ایک نظر اپنے بازو پر ڈالی اور بے ساختہ بولا ----- اوہ میرے خدا

اس کا مطلب ہے میری نئی راڈو گھڑی بھی گئی -

Posted Status in Fun & Ent.
Login InOR Register