سفید ہاتھی کا محاورہ زبان زدِ عام ہے۔ مشرق بعید کے ممالک میں بدھ مت کے پیروکار سفید ہاتھی سے کسی قسم کا کام لینا، سواری کرنا یا بوجھ وغیرہ ڈھونے کا کام نہیں لیا جاتا۔ اس بنا پر سفید ہاتھی صرف خرچے کا باعث بنتا ہے جیسے کھانا پینا، مہاوت یا ہاتھی بان، رہائش اور علاج معالجہ وغیرہ۔ اس بنا پر سفید ہاتھی صرف خرچے کا باعث بنتا ہے جبکہ اس کا مالک بدلے میں کچھ بھی حاصل نہیں کر پاتا۔
اس بنا پر محاورہ سفید ہاتھی ایسے ادارے یا فرد کے لیئے استعمال کیا جاتا ہے جس پر رقم مسلسل لگائی جاتی رہے لیکن بدلے میں کچھ وصول نہ ہو رہا ہو۔
Posted Status in Education