صلوۃ التسبیح پڑھنے کا طریقہ - Saltul Tasbeeh parhhnay ka treeq

صلوۃ التسبیح پڑھنے کا طریقہ - Saltul Tasbeeh parhhnay ka treeq

1-چار رکعت نفل کی نیت باندھ کر سب سے پہلے ثناء پڑھیں

2-اس کے بعد پندرہ (15) مرتبہ یہ کلمہ پڑھیں گے۔

3-پھر اس کے بعد سورہ فاتحہ اور سورت کی تلاوت (جیسے کہ نمازوں میں کی جاتی ہے) کیجیئے۔

4-پھر (رکوع میں جانے سے پہلے) دس (10) مرتبہ یہی کلمہ پڑھیں۔

5-پھر رکوع میں جانے کے بعد یہ ہی کلمہ دس (10) مرتبہ پڑھا جائے گا۔

6-قومے (رکوع سے اٹھنے اور سجدے میں جانے سے پہلے) کی حالت میں دس (10) مرتبہ یہی کلمہ پڑھا جائے گا

7-پھر سجدے کی حالت میں دس (10) مرتبہ

8- پھر جلسے (پہلے سجدے سے اٹھنے اور دوسرے سجدے میں جانے سے پہلے بیٹھنے) کی حالت میں دس (10) مرتبہ دوسرے سجدے میں دس مرتبہ یہی کلمہ پڑھا جائے گا۔


سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلہِ وَلَا اِلٰہَ الَّا اللہُ وَاللہُ اکْبرُ


اس طرح ایک رکعت میں پچھتر (75) مرتبہ اور چار رکعتوں میں تین سو (300) مرتبہ یہ ہی کلمات پڑھے جائیں گے۔

Posted Article in Islam
Login InOR Register