نماز عید کیلیئے جانے سے قبل کی سنت
حضرت سیدنا بریدہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ حضور اکرم حضرت محمد مصطفی ﷺ عیدالفطر کے دن کچھ کھا کر نماز کی لیئے تشریف لے جاتے تھے اور عیدالاضحی کے روز نہیں کھاتے تھے جب تک کہ نمازسے فارغ نہ ہو جاتے۔
حضرت سیدنا انس رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ، عیدالفطر کے دن تشریف نہ لے جاتے جب تک چند کھجوریں نہ تناول فرما لیتے اور وہ طاق ہوتیں۔
نماز یعد کے لیئے آنے جانے کی سنت
حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفی ﷺ عید کو (نماز عید کے لیے) ایک راستہ سے تشریف لے جاتے اور دوسرے راستے سے واپس تشریف لاتے۔
نماز عید کس پر واجب ہے؟
عیدین یعنی (عیدالفطر اور عیدالاضحی) کی نماز واجب ہے مگر سب پر نہیں صرف ان پر جن پر جمعہ واجب ہے۔ عیدین میں نہ اذان ہے نہ اقامت۔
Posted Image in Islam