نمازیوں کی اقسام:طنزیہ تحریر

ٹھاٹھ نمازی

یہ نمازی ٹھاٹھ الصبح فجر کے وقت اٹھتے ہیں، نماز فجر ادا کرنے مسجد کا رخ کرتے ہیں اور پھر دیگر کاموں میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کا اہتمام بھی اسی ٹھاٹھ سے کرتے ہیں۔ لیکن ٹھاٹھ نمازی کے لیئے ایسے ٹھاٹھ برقرار رکھنے کے لیئے رات کو جلد سنا بھی پڑتا ہے، ٹھاٹھ سے۔۔ کیونکہ ٹھاٹھ سکون میں ہے۔

سات نمازی

یہ نمازی ہفتے بعد، بروز جمعہ سات دن بعد مسجد میں منہ دکھے کے لیئے آتے ہیں۔

ساٹھ نمازی

یہ نمازی وقت ملنے پر ہی مسجد کا رخ کرتے ہیں۔ کیونکہ قدر کھو دیتا ہے روز کا آنا جانا۔

تین سو ساٹھ نمازی

یہ نمازی مسجد کی بجائے اکثر عید گاہوں ہی میں نظر آتے ہیں۔ کیوں کہ عید کے دن چھٹی کی وجہ سے نماز کا وقت مل جاتا ہے اور اہل علاقہ و اہل محلہ سے بھی ملاقات ہوجاتی ہے۔ یہ موقع تین سو ساٹھ دن یعنی سال کاے بعد ہی ایک دو مرتبہ ملتا ہے۔

کاٹھ نمازی

کاٹھ نمازی صاحب خود نماز کے لیئے ساری زندگی وقت نہیں نکال پاتے۔ لہذا انہیں مصروف زندگی سے چھٹکارا ملنے کے بعد ہیں لکڑی یا کسی بھی دھاتی کاٹھ میں لٹا کر مسجد کی جانب کندھوں پر مسجد کی جانب گامزن کیا جاتا ہے۔


آپ کس قسم کے نمازی ہیں۔


آپ کس قسم کے نمازی ہیں؟


حدیث مبارکہ صلی اللہ علیہ وآلہ وصلم کا مفہوم

جس نے نماز چھوڑی اس نے اپنے مال اور اہل و عیال کو کم کیا
Posted Status in Islam
Login InOR Register