ایک زمیندار نے مقدمے میں وکیل کیا،
تاریخ پر گیا تو عدالت کے باہر وکیل صاحب زمیندار کو ایک کونے میں لے گئے اور پوچھا میں نے کہا تھا مخالف پارٹی کے گواہ توڑنے ہیں کیا بنا؟
زمیندار: ان سے طے ہو گیا ہے کہ وہ گواہی نہیں دیں گے،
وکیل: تفتیشی کو بھی کچھ لگایا کہ نہیں؟
زمیندار : جی کل ہی تھانے میں خدمت کر کے ضمنیاں اپنے حق میں لکھوا لی تھیں،
وکیل: مخالف پارٹی کے وکیل اور سرکاری وکیل کا بھی کچھ کیا یا نہیں؟
زمیندار: فکر نہ کریں وکیل صاحب، وہ ایک لفظ نہیں بولیں گے عدالت میں،
وکیل: اور جج صاحب سے رابطہ نکالنا تھا، اس کا کیا ہوا؟
زمیندار: جی ان کے سالے کے گھر ان سے ملاقات ہو گئی تھی، انہوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں۔۔۔۔
وکیل: شاباش۔۔۔ ویری گڈ۔۔۔۔ بس اب تم میرا کمال دیکھنا۔۔۔ !
یہی حالت ہے پی، ٹی آئی کی، مخالفین نااہل کروا لیئے، کچھ کو سزا ہو گئی، باقی مقدمات گرفتار، سپورٹرز نظربند، مخالفین پر انتخابی مہم چلانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی۔۔۔۔ باقی بم دھماکوں کا نشانہ۔۔۔۔
قوم بس الیکشن میں اب پی ٹی آئی اور عمران نیازی کا کمال دیکھے۔۔۔
Posted Status in Politics