ہزار سانحے بھوگے پر آنکھ نم نہ ہوئی
کوئی شکست ہمیں وجہِ یاس وغم نہ ہوئی
بجھا چکےہو ستارےخلش نہیں جاتی
کہ لَو دلوں کے دِیوں کی ذرابھی کم نہ ہوئی
عذاب اورکسے زندگی کاکہتے ہیں
تمہاری ایک بھی تدبیرمحترم نہ ہوئی
ہراک زوال بھی کچھ اپنا وقت لیتاہے
کوئی کتھا بھی کبھی ختم ایکدم نہ ہوئی
- پروفیسر جلیل عالی کی تازہ غزل
Posted Status in Social & People